رام اللہ ۔28اگست (اے پی پی):فلسطینی حکام نے مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی کفالت روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے یہ مطالبہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی فارموں پر حملے کے بعد ایک بیان میں کیا ۔ فلسطینی وزارت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں …
فلسطینی حکام کا مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی سر پرستی بندکرنے کے لئےاسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ

مزید خبریں
رام اللہ ۔28اگست (اے پی پی):فلسطینی حکام نے مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی کفالت روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے یہ مطالبہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی فارموں پر حملے کے بعد ایک بیان میں کیا ۔
فلسطینی وزارت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو ان حملوں کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےکہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کریں گے۔ واضح رہے اسرائیل نے 1967 میں مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے وہاں بستیاں قائم کر رکھی ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہیں۔








