کویت سٹی ۔28اگست (اے پی پی):کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح آج (پیر کو) برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے ولی عہد نے اس سے قبل کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی میں شرکت کےلیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کےلیے بھی گئے تھے۔ برطانیہ اور کویت کے درمیان 120 سال سے زیادہ …
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح آج (پیر کو) برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

مزید خبریں
کویت سٹی ۔28اگست (اے پی پی):کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح آج (پیر کو) برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے ولی عہد نے اس سے قبل کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی میں شرکت کےلیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کےلیے بھی گئے تھے۔
برطانیہ اور کویت کے درمیان 120 سال سے زیادہ عرصے سے قریبی تعلقات ہیں جو 1899 میں اینگلو، کویتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے شروع ہوئے۔ دونوں ممالک نے 1992 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت برطانیہ کویت کو ہتھیار فراہم کرے گا اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔برطانوی تاجر اور کاروبار 1793 کے اوئل میں کویت میں آئے اور 1821 میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنا ہیڈ کوارٹر بصرہ سے کویت منتقل کیا۔








