ریاض ۔28اگست (اے پی پی):عرب لیگ کے قانون ساز ادارے عرب پارلیمنٹ نے ڈنمارک میں کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویٹر پر عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدل الرحمان العسومی نےپوسٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فیصلہ ان گھناؤنے جرائم کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے …
ڈنمارک کا قرآن کریم کی بے حرمتی پر پابندی کا فیصلہ، عرب پارلیمنٹ کا خیرمقدم

مزید خبریں
ریاض ۔28اگست (اے پی پی):عرب لیگ کے قانون ساز ادارے عرب پارلیمنٹ نے ڈنمارک میں کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویٹر پر عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدل الرحمان العسومی نےپوسٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فیصلہ ان گھناؤنے جرائم کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا جن کا مشاہدہ ڈنمارک نے حال ہی میں قرآن کریم کی بے حرمتی کر کے کیا۔
انہوں نے سویڈن اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ڈنمارک کی مثال پر عمل کریں۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ سے بھی کہا کہ وہ اجتماعی سطح پر ایسا ہی قانون اختیار کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مذہبی مقدسات اور علامات کو مجروح نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام مخالف کارکنوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد ڈنمارک کی مرکزی دائیں بازو کی حکومت نے مجوزہ قانون متعارف کروایا ہے۔








