اقوام متحدہ۔29اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس اور ترک قبرصی رہنما ایرسن تاتار سے الگ الگ ملاقات کی جس کا مقصد تعطل کے شکار قبرص امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی ہدایت پر یورپ، وسطی ایشیا اور امریکا کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ …
اقوام متحدہ قبرص امن مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میروسلاو جینکا

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔29اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس اور ترک قبرصی رہنما ایرسن تاتار سے الگ الگ ملاقات کی جس کا مقصد تعطل کے شکار قبرص امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی ہدایت پر یورپ، وسطی ایشیا اور امریکا کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا نے قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس اور ترک قبرصی رہنما ایرسن تاتار سے الگ الگ ملاقات کی ۔نیکوس کرسٹوڈولائڈز سے ملاقات کے بعد میروسلاو جینکا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جزیرے کی صورتحال پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے قبرص کے صدر کے ساتھ بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل قبرص کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اس عمل میں مدد کریں گے۔
ایرسن تاتار سے ملاقات کے بعدمیروسلاو جینکا نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مشترکہ بنیاد پر تمام افراد کے فائدے کے لیے امن مذاکرات بحال ہوں گے۔








