اسرائیل کی شہریوں کویوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

تل ابیب۔29اگست (اے پی پی):اسرائیل نے اپنے شہریوں کویوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ روسی خبر رساں ادراے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیان میں اپنے شہریوں کو یوکرین میں جاری جنگ کے باعث وہاں کا سفر کرنے سے گریز کرنےاور یوکرین میں مقیم اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہری خاص طور …

تل ابیب۔29اگست (اے پی پی):اسرائیل نے اپنے شہریوں کویوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ روسی خبر رساں ادراے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیان میں اپنے شہریوں کو یوکرین میں جاری جنگ کے باعث وہاں کا سفر کرنے سے گریز کرنےاور یوکرین میں مقیم اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہری خاص طور پر یومن شہر اور اس کے گردونواح کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی شہری نئے یہودی سال کے موقع پر 3روزہ جشن کے لیے15 ستمبر کو مذہبی مقامات پر عبادات کے سلسلے میں یوکرین کا سفر کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری انتباہ کے بعد اسرائیلی شہریوں کےسفری پلان متاثر ہو سکتے ہیں۔