ریاض ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض بیانات اور عزائم سے پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے امریکی کردار کی بحالی، داعش کی شکست وریخت اور ایرانی بالادستی کا گھمنڈ توڑنے کے حوالے سے سعودی عرب ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامید ہے۔عربی ذرائع ابلاغ کے مطابق …
ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض بیانات اور عزائم سے پرامید ہیں،سعودی وزیرخارجہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض بیانات اور عزائم سے پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے امریکی کردار کی بحالی، داعش کی شکست وریخت اور ایرانی بالادستی کا گھمنڈ توڑنے کے حوالے سے سعودی عرب ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامید ہے۔عربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ریاض میں صحافیوں اور اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا میں اقتدار کی تبدیلی کے مرحلے کوعالمی حالات میں مثبت تبدیلی کے طور پردیکھ رہا ہے۔ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات سے امیدیں وابستہ ہیں۔








