سعودی عرب کی امریکا میں مقیم شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت

ٹیکساس ۔30اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابقامریکا کے شہر ٹیکساس میں سعودی قونصل خانے نے مملکت کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان ایڈالیا سے قبل محتاط رہیں اور سرکاری طور پر جاری کردہ تازہ معلومات واطلاعات پر نظر رکھیں اور طوفان اور خراب موسمی حالات سے …

ٹیکساس ۔30اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابقامریکا کے شہر ٹیکساس میں سعودی قونصل خانے نے مملکت کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سمندری طوفان ایڈالیا سے قبل محتاط رہیں اور سرکاری طور پر جاری کردہ تازہ معلومات واطلاعات پر نظر رکھیں اور طوفان اور خراب موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہدایات پر عمل کریں۔

مقامی حکام نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ میامی میں قائم امریکا کے قومی سمندری طوفان مرکز (این ایچ سی) کے مطابق سمندری طوفان ایڈالیا بدھ کی صبح کم سے کم 111 میل فی گھنٹہ (179 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے جھکڑ چلنے کے ساتھ شدت اختیار کر سکتا ہے۔این ایچ سی نے پیشین گوئی کی ہے کہ ایڈالیا کا مرکز ممکنہ طور پرفلوریڈا کی ساحلی پٹی کو بگ بینڈ کے علاقے میں ہو گا ۔

قومی سمندری طوفان مرکز نے فلوریڈا کے ساتھ ساتھ جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کے جنوبی حصوں میں سمندری طوفان اور طوفانی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔