بیجنگ ۔30اگست (اے پی پی):چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر عملی تعاون کومضبوط کرنے اور تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مصر، …
چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹرکی عرب پارلیمنٹ کے سپیکرسے ملاقات ، باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔30اگست (اے پی پی):چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر عملی تعاون کومضبوط کرنے اور تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برکس میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے جلد اور منصفانہ حل کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر عادل العسومی نے کہا کہ سعودی عرب چین کو ایک قابل اعتماد سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم اقدامات کے سلسلے کو سراہتا اور اس کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ ■








