ملتان۔30اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے جمعرات 31 اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ گروپ اے کا اہم میچ ہفتہ 2 ستمبر کو پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم جمعرات کو 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو کے لئے روانہ ہوگی اور وہاں سے بس کے ذریعے کینڈی پہنچے گی۔ پاکستانی ٹیم جمعہ کو شام 6 سے 8 بجے تک پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ قبل ازیں سکواڈ کا ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس کرے گا۔