منیلا۔31اگست (اے پی پی):فلپائن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے میں جمعرات کو طلوع آفتاب سے قبل ایک گھر میں آگ لگنے سے15افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز نے تقریباً3گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر …
فلپائن ، گھر میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا۔31اگست (اے پی پی):فلپائن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے میں جمعرات کو طلوع آفتاب سے قبل ایک گھر میں آگ لگنے سے15افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے
جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز نے تقریباً3گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔








