برآمدی شعبوں کو عالمی منڈیوں کے نئے رجحانات کے مطابق تیا ر کرنا ہوگا، چیئر پرسن سی ٹی آئی

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کی مالی معاونت سے چلنے والے تربیتی اداروں کے سٹرکچر کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے برآمدی شعبوں کو عالمی منڈیوں کے نئے رجحانات کے مطابق تیا ر کرنا ہوگا ۔ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے …

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کی مالی معاونت سے چلنے والے تربیتی اداروں کے سٹرکچر کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے برآمدی شعبوں کو عالمی منڈیوں کے نئے رجحانات کے مطابق تیا ر کرنا ہوگا ۔

کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت ایسے تربیتی ادارے وجود میں آئے جنہوں نے خاص طو رپر برآمدات پر مبنی صنعتوں کیلئے بہتر ین ہنر مند تیار کرنے سمیت مختلف مدوں میں اعلیٰ معیار کی معاونت فراہم کی جس سے پاکستان عالمی منڈیوں میں برآمدات میں حریف ممالک کے مقابلے کے قابل ہو سکا ۔

انہوں نے کہاکہ ایک جائزے کے مطابق دنیا میں برآمدات کے حوالے سے رجحانات میں تبدیلی آرہی ہے اس لئے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمیت دیگر تربیتی اداروں میں جدت لانے سمیت سٹرکچر کی عالمی معیار کے مطابق تنظیم نواور خاص طو رپر ہر طرح کی صلاحیت کو بڑھانا ،جدید ترین ٹیکنالوجیز تک رسائی اورمختلف تربیتی پروگراموں کو عالمی رجحانات کے مطابق ڈیزائن کرنا ہوگا تاکہ ہم برآمدات میں عالمی منڈیوں کے رجحانات سے مطابقت حاصل کر سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ تربیتی اداروں سے جاری اپنے تعاون کے عمل کو نئی جہت دے گا ۔

مزید خبریں