اقوام متحدہ ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کا منصفانہ حل نہ صرف مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کی نوید ہوگا بلکہ اس سے داعش اور القاعدہ جیسی انتہاپسند تنظیموں کو شکست دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا …
اسرائیل فلسطین تنازعہ حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا تصور ممکن نہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 18 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کا منصفانہ حل نہ صرف مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کی نوید ہوگا بلکہ اس سے داعش اور القاعدہ جیسی انتہاپسند تنظیموں کو شکست دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسند تنظیموں کا یہ موقف کہ مسلمان صرف طاقت کے استعمال سے ہی اپنے لئے انصاف حاصل کرسکتے ہیں کو صرف اسی صورت میں شکست دی جاسکتی ہے کہ فلسطینیوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ فلسطین کی مقدس سرزمین عرب اور اسلامی دنیا کا مرکز ہے اور اس وجہ سے فلسطینیوں کے ساتھ جاری سلوک کی بازگشت پورے عالم اسلام میں سنائی دیتی ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ نصف صدی سے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اس اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے کہ کوئی بھی ملک یا قوم طاقت کے بل بوتے پر کسی سرزمین پر قبضہ نہیں کرسکتی چنانچہ اسرائیل فلسطین تنازعہ حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا تصور ممکن نہیں۔








