نوم پنہ۔4ستمبر (اے پی پی):کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مانیت43ویں آسیان سرابراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا حکومت کے ترجمان پن بونا نے بتایا کہ وزیارعظم آسیان سرابراہی اجلاس اور متعلقہ اجلاسوں میں شرکت کے لیےپیر کو انڈونیشیا روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہون مانیت کی 22اگست کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آسیان سربراہی اجلاس دیگر متعلقہ اجلاس منگل سے جمعرات تک جاری رہیں گے۔