سرینگر ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق سے آگاہ کریںتاکہ اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر صرف …
دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا وزیر اعظم پاکستان کے عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو موثر طورپر اجاگر کرنے پر اظہار اطمینان

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق سے آگاہ کریںتاکہ اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر صرف انسانی حقوق کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک تاریخی پس منظر ہے اور بھارت کاجبری قبضہ اس قضیہ کی بنیاد ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انہوںنے کہاکہ انتونیو گوتریز نے مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی ظاہر کی ہے اس لئے ضروری ہے کہ وزیر اعظم پاکستان انہیں اس سلسلے میں حقائق اور بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویے سے آگاہ کریںاور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم اقدامات کرنے کا مطالبہ کریں۔








