بیجنگ ۔5ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں سمندری طوفان ہائیکوئی کے باعث سیلاب سے 3افراد لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ یونگ ٹائی کاؤنٹی کے گائوں چلی میں 4 بجکر 15 منٹ پر سیلابی ریلہ فائر انجن کو بہا کر لے گیا، سیلاب کی زد میں 9 افراد آئے جن میں سے 6 کو …
سمندری طوفان ہائیکوئی، چین میں سیلاب سے 3 افراد لاپتہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔5ستمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں سمندری طوفان ہائیکوئی کے باعث سیلاب سے 3افراد لاپتہ ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ یونگ ٹائی کاؤنٹی کے گائوں چلی میں 4 بجکر 15 منٹ پر سیلابی ریلہ فائر انجن کو بہا کر لے گیا، سیلاب کی زد میں 9 افراد آئے جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
فوژیان کی موسمیاتی آبزرویٹری نے بتایا کہ سمندری طوفان ہائیکوئی رواں سال کا 11 واں طوفان ہے جو صبح 5 بج کر 20 منٹ پر فوزیان کی ڈونگشن کاؤنٹی کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا ۔پیر کی صبح 6 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک صوبہ فوژیان کی کائونٹی یونگ تائی سمیت دیگر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش 300 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی۔








