تہران۔5ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کےدوران کہا کہ ایران سعودی تعاون خطے کے ممالک کے درمیان دوطرفہ، کثیر جہتی اور اسلامی دنیا کے مسائل کے میدان میں …
ایران اور سعودی عرب خطے اور اسلامی دنیا کے دو بااثر ممالک ہیں، ابراہیم رئیسی

مزید خبریں
تہران۔5ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کےدوران کہا کہ ایران سعودی تعاون خطے کے ممالک کے درمیان دوطرفہ، کثیر جہتی اور اسلامی دنیا کے مسائل کے میدان میں حکومتی اور عوامی سطح کے تعاون کو فروغ دے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نےمارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔








