مقبوضہ کشمیر ،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

سرینگر۔ 5ستمبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ '' وہ وقت دور …

سرینگر۔ 5ستمبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں ۔

پوسٹروں میں لکھا گیا ہے کہ ” وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، دشمن کوناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، بہتر ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں وکشمیر پر اپناغیر قانونی قبضہ ختم کر دے ”۔