جدہ ۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی فوڈ سکیورٹی جنرل اتھارٹی نے تحفظ غذا کے لیے نجی ادارے کے ساتھ مشترکہ تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جنرل اتھارٹی کے گورنرانجینئر احمد الفارس اور وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور انجینئر عبداللہ البدیر بھی موجود تھے۔ اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط نائب گورنر محمد الفوزان اور نجی فلاحی ادارے حفظ النعمہ کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن سعید نے ریاض میں دستخط کیے۔
گورنر انجینئر احمد الفارس نے کہا کہ نجی فلاحی ادارہ حفظ النعمہ بچے ہوئے کھانے کے تحفظ، ضیاع سے بچانے اور مستحقین تک بچا ہوا کھانا بہتر شکل میں پہنچانے کے حوالے سے قابل قدر کام کر رہا ہے۔ الفارس نے کہا کہہمارا ادارہ بڑے ہدف کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مملکت بھر میں کھانے کا ضیاع کم سے کم ہو۔