منیلا ۔8ستمبر (اے پی پی): فلپائن اور جنوبی کوریا نے ایک آزاد انہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا ہے۔
فلپائن کے صدارتی کمیونیکیشن آفس (پی سی او ) نےجمعہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان-جنوبی کوریا سربراہی اجلاس کے دوران فلپائن اور جنوبی کوریا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنمائوں فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس اور جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔
پی سی او نے کہا کہ ایف ٹی اے پر دستخط کے ساتھ، فلپائن کو توقع ہے کہ جنوبی کوریا فلپائن کی زرعی مصنوعات، بشمول ٹراپیکل پھلوں تک اپنی منڈیوں تک رسائی کھول سکتا ہے۔ پی سی او نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری ترجیحی شعبوں اور صنعتوں جیسے مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کا باعث بن سکتی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا فلپائن کا ایک بڑا اقتصادی شراکت دار ہے۔ 2022 میں یہ تقریباً 15.45 بلین امریکی ڈالر کی کل دو طرفہ تجارت میں فلپائن چوتھے نمبر پر رہا ہے اور 90.62 ملین ڈالر کی کل منظور شدہ سرمایہ کاری میں چھٹے نمبر پر ہے۔