بیجنگ ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کے سائنسد انوں نے دنیا میں پہلی بار سور کے جنین کے اندر انسانی سٹیم سیل سے ابتدائی گردے تیار کر لیے ۔ سائنسی جریدے سیل سٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیسن اینڈ ہیلتھ کے سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے انسانی پلوری پوٹینٹ سٹیم سیلز …
چینی سائنسد انوں نے دنیا میں پہلی بار سور کے جنین کے اندر انسانی سٹیم سیل سے گردے تیار کر لیے

مزید خبریں
بیجنگ ۔8ستمبر (اے پی پی):چین کے سائنسد انوں نے دنیا میں پہلی بار سور کے جنین کے اندر انسانی سٹیم سیل سے ابتدائی گردے تیار کر لیے ۔
سائنسی جریدے سیل سٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیسن اینڈ ہیلتھ کے سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے انسانی پلوری پوٹینٹ سٹیم سیلز (آئی پی ایس سیز ) میں بعض جینوں کو انجینئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے سور کے جنین میں گردے تیار کر نے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آئی پی ایس سیز ایک قسم کے سٹیم سیلز ہیں جو بالغوں کی جلد یا خون کے خلیات سے حاصل کیے جاتے ہیں اور دوبارہ پیدائشی حالت میں پروگرام کیے جاتے ہیں جو علاج کے مقاصد کے لیے درکار کسی بھی قسم کے انسانی خلیے کی نشوونما کے قابل بناتے ہیں۔ یہ تحقیقی مطالعہ خنزیر میں انسانی اعضاء کی پیدائش کے امکان کے ثبوت کے اصول کو ظاہر کرتا ہے، جو پیوند کاری کے لیے انسانی اعضاء کی کمی کو دور کرنے میں مدد کے لیے ایک پرکشش ممکنہ متبادل پیش کرتا ہے۔








