رباط۔10ستمبر (اے پی پی):مراکش میں جمعہ کی شب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارےکے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کم از کم 2 ہزار 12 افراد ہلاک اور 2ہزار 59 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں …
مراکش میں زلزلے سے ہلاکتیں 2 ہزار سے بڑھ گئیں، 3 روزہ سوگ کا اعلان

مزید خبریں
رباط۔10ستمبر (اے پی پی):مراکش میں جمعہ کی شب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارےکے مطابق مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کم از کم 2 ہزار 12 افراد ہلاک اور 2ہزار 59 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ 14 سو سے زیادہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں میں موجود دیہاتوں اور قدیم شہروں میں مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ خوف کے باعث زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے باہر ہی رہے۔گزشتہ 120 سالوں میں مراکش میں یہ سب سے شدید زلزلہ تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت6.8ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز سیاحتی شہر مراکش کے جنوب میں تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ اطلس میں تھا۔زلزلے سے الحوز، مراكش، وورزازات، أزيلال، شيشاوة اور تارودان کے صوبوں اور میونسپلٹیز میںسب سے زیادہ نقصان ہوا ۔مراکش کی فوج نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔








