خطے کی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں مدد کو تیار ہیں،ایران

تہران۔11ستمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے کی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں مدد کے لیے تیار ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے دارالحکومت تہران میں خلیج فارس کے امور بارے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی لوئیجی ڈی مایو کے ساتھ ملاقات کے دورا ن کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک یورپی …

تہران۔11ستمبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے کی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں مدد کے لیے تیار ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے دارالحکومت تہران میں خلیج فارس کے امور بارے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی لوئیجی ڈی مایو کے ساتھ ملاقات کے دورا ن کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک یورپی بلاک اور علاقائی ریاستوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے خطے کے موجودہ حالات کو علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا باب قرار دیا۔ یورپی یونین کے نمائندے نے بلاک کی جانب سے ایران کی اہم علاقائی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علاقائی ریاستوں کے درمیان مذاکرات اور تعاون کا فورم اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا معمول پر آنا خطے کے مفاد میں ہے۔ملاقات کے دوران ایران کی جوہری پیش رفت اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔