ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ارب پتی کاروباری شخصیت اور ری پبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ سینٹ جانس ایپسکوپل چرچ گئے اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ چرچ سے نکلنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ براک اوباما کے ساتھ کافی پینے کے …

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) ارب پتی کاروباری شخصیت اور ری پبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ سینٹ جانس ایپسکوپل چرچ گئے اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ چرچ سے نکلنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ براک اوباما کے ساتھ کافی پینے کے لیے وائٹ ہاوس روانہ ہوئے، وائٹ ہاوس آمد پر براک اوباما اور مشیل اوباما نے منتخب صدر اور ملانیا ٹرمپ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور گروپ فوٹو بنوایا، اس موقع پر فوجی بینڈ نے سلامی دی، ڈونلڈ ٹرمپ اور اوباما نے ہاتھ ملایا جبکہ میلانیا ٹرمپ نے مشیل اوباما کو تحفہ دیا۔ کیپٹل ہل میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن سمیت کئی عالمی رہنماﺅں نے شرکت کی

Leave a Reply