نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا صدارتی خطاب

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا سے انتہاءپسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے، میری ہر سانس امریکی عوام کے تحفظ کیلئے ہوگی، نعروں کی بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے، ہم ایک نیا وژن لے کر آگے بڑھیں گے، اقتدار امریکی عوام کو منتقل کر رہے ہیں‘ عوام …

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (اے پی پی) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا سے انتہاءپسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کریں گے، میری ہر سانس امریکی عوام کے تحفظ کیلئے ہوگی، نعروں کی بجائے عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے، ہم ایک نیا وژن لے کر آگے بڑھیں گے، اقتدار امریکی عوام کو منتقل کر رہے ہیں‘ عوام سے کیے گئے تمام وعدے نبھاں گا۔ جمعہ کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دوبارہ خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دوسرے ملکوں سے تعلقات بڑھائیں گے، پرانے اتحادیوں سے تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم دوسروں کیلئے مثال بنیں گے اور امریکہ کے مستقبل پر نظر رکھیں گے، ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کی تعمیر نو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہی کریں گے جس سے امریکی عوام کا مفاد وابستہ ہوگا، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply