پام آئل کی درآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی

88

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ملک میں پام آئل کی درآمد ات میں اگست 2023کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 92.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جورواں سال اگست میں 13فیصد کم ہوکر80.3ارب روپے ہوگیا۔