ایل پی جی کی درآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی نمو ریکارڈ

79
LPG
LPG

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ایل پی جی کی درآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایل پی جی کی درآمدات پر 53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو جولائی کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔

جولائی میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 45 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں روا ںسال اگست میں ایل پی جی کی درآمدات میں سالانہ بنیاد وں پر 17 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

گزشتہ سال اگست میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 63 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو رواں سال اگست میں کم ہو کر 53 ملین ڈالر ہو گیا ۔ جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ (جولائی ۔اگست) میں ایل پی جی کی درآمدات پر 98 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 109 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔