پولینڈ کا یوکرینی افواج کو مزید ہتھیار فراہم نہ کرنے کا اعلان

وارسا۔21ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب یوکرینی افواج کو مزید ہتھیار فراہم نہیں کرے گا بلکہ اس کی بجائے اپنی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے گا۔ روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یوکرین سے اناج کی درآمد پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والے سفارتی تنازعہ کے بعد کیا گیا ہے۔ پولینڈ کے وزیر اعظم نے …

وارسا۔21ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب یوکرینی افواج کو مزید ہتھیار فراہم نہیں کرے گا بلکہ اس کی بجائے اپنی حفاظت پر توجہ مرکوز کرے گا۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یوکرین سے اناج کی درآمد پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والے سفارتی تنازعہ کے بعد کیا گیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین پر اضافی تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یوکرین کی طرف سے پولینڈ اور دیگر ہمسایہ ممالک کو بڑی مقدار میں اجناس کی برآمد نے ان ممالک کے کاشتکاروں اور اجناس کی منڈیوں کو عدم استحکام سے دوچارکر دیا ہے۔ ادھر یوکرینی حکام نے پولینڈ کی طرف سے اس کی اجناس پر عائد کی گئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتےہوئے اس معاملہ پر عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کیا ہے۔

 

مزید خبریں