سرینگر۔21ستمبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر رتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے رواں سال اب تک 3ہزارسے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اورپیراملٹری فورسز کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے ان افراد کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائیوں اور گھروں …
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز نے رواں سال 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا

مزید خبریں
سرینگر۔21ستمبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر رتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نے رواں سال اب تک 3ہزارسے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اورپیراملٹری فورسز کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے ان افراد کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔ بھارتی فورسز نے یہ گرفتاریاں سرینگر، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیان، رام بن، راجوری، پونچھ، کشتواڑ، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں سے کی ہیں۔
گرفتارکئے گئے کشمیریوں میں حریت رہنما بلال صدیقی، فردوس احمد شاہ، شبیر احمد ڈار، جہانگیر غنی بٹ، مولانا سرجان برکاتی، سلیم ننھا جی، عمر عادل ڈار، سجاد گل اور محمد یاسین بٹ شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ سمیت کالے قوانین لاگو کیاگیا ہے ۔
ادھر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بارہمولہ، اسلام آباد، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں اور لوگوںکو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ متعدد علاقوں کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں میں زبردستی گھس کر مکینوں کوہراساں کیا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔








