بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ چو میں مشرقی تیمور کے وزیر اعظم ہوزے الیگزینڈر زانانا گوسماؤ سے ملاقات کی جو 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ وہ چین اورمشرقی تیمور کے درمیان تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کریں گے۔ …
چینی صدر کی مشرقی تیمور کے وزیر اعظم سے ملاقات،چین اور مشرقی تیمور کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ چو میں مشرقی تیمور کے وزیر اعظم ہوزے الیگزینڈر زانانا گوسماؤ سے ملاقات کی جو 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ وہ چین اورمشرقی تیمور کے درمیان تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کریں گے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مشرقی تیمور کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ چین مشرقی تیمور کی آزادی کو تسلیم کرنے اور مشرقی تیمور کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 20 سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں کے امتحان کا تجربہ کیا ہے اور ان تعلقات کی سیاسی بنیاد مضبوط ہوئی ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف بڑھایا گیا ا ور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی عملی ضرورت ہے اور یہ دونوں عوام کی مشترکہ توقع بھی ہے۔ چین دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور جامعیت کے تصور کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور جدیدیت کے سفر پر مشرقی تیمور کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ دونوں لوگوں کو بہتر فائدہ پہنچے۔








