وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا ”نواز شریف زندہ باد“ کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی کتاب کا ہر صفحہ عوامی خدمت سے عبارت ہے، پاکستان کی ترقی کا دشمن عمران خان اصل میں نادان خان ہے، عمران خان نے احترام انسانیت تو سیکھا ہی نہیں، عدالتیں آئین و قانون اور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں جبکہ عمران خان …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کی کتاب کا ہر صفحہ عوامی خدمت سے عبارت ہے، پاکستان کی ترقی کا دشمن عمران خان اصل میں نادان خان ہے، عمران خان نے احترام انسانیت تو سیکھا ہی نہیں، عدالتیں آئین و قانون اور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں جبکہ عمران خان قانون عمرانی کے تحت فیصلہ چاہتے ہیں، سراج الحق آزاد کشمیر میں نواز شریف کے نام پر حاصل کی گئیں دو نشستیں چھوڑ دیں یا عدالت میں جھوٹے بیان دینا بند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں ”نواز شریف زندہ باد“ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقین تھا کہ آندھی ہو یا طوفان نواز شریف کے پروانے کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔

Leave a Reply