قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

خطہ میں استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ خوشگوار باہمی ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے،پاکستان افغانستان میں بحالی اور خطہ کی خوشحالی کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں سے ہر طرح کا مکمل تعاون کرے گا، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے …

خطہ میں استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ خوشگوار باہمی ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے،پاکستان افغانستان میں بحالی اور خطہ کی خوشحالی کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں سے ہر طرح کا مکمل تعاون کرے گا،
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطہ میں استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔ بدھ کو افغانستان میں تعنیات برطانوی ہائی کمشنر ڈومینک جرمی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران پاک۔افغان تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطہ کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ خوشگوار باہمی ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے جن کی بنیاد باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں بحالی اور خطہ کی خوشحالی کیلئے بین الاقوامی برادری کی کاوشوں سے ہر طرح کا مکمل تعاون کرے گا۔ ناصر خان جنجوعہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان قریبی ہمسائے ہیں اور پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر مستقبل کی ترقی کے نظریہ کی بنیاد پر کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت کی جانب سے بھی مثبت ردعمل کی ضرورت پر زور دیا جو افغانستان کے ساتھ سیاسی مفاہمت کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے موجودہ مسائل کے خاتمہ کیلئے سیاسی اور مثبت سوچ کی بنیاد پر باہمی تعاون پر مشتمل فریم ورک اپنانا ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے خطہ کی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے برطانیہ کے تعاون کی تعریف کی۔

Leave a Reply