عالمی بینک کی نئی سی ای او کرسٹالینا جارجیویا جمعرات سے پاکستان کا دورہ کریں گی

واشنگٹن۔ 26 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹالینا جارجیویا پاکستان اور بھارت کے حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ جمعرات سے پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس کے بعد وہ بھارت جائیں گی۔اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے مختلف …

واشنگٹن۔ 26 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹالینا جارجیویا پاکستان اور بھارت کے حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ جمعرات سے پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس کے بعد وہ بھارت جائیں گی۔اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے حکام کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیں گی۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی بینک کی ضمانت سے پاکستان اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔تینوں فریق بھارت کی جانب سے دو ہائیڈرو پاور پلانٹس کی تعمیر پر اختلافات کو معاہدے کے متعلقہ شقوں کے مطابق ختم کرنے یا مسائل کو حل کرنے پر بات چیت کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply