صدر مملکت ممنون حسین کا ایئر یونیورسٹی میں ”قومی معیشت کی ترقی میں تعلیم کا کردار،،کے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انسانی وسائل پر سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی ضامن ہے، تعلیم وہ واحد ذریعہ ہے جو انسان کا مستقبل حال سے بہتر بنا سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ معیشت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں بدلتی ہوئی اقدار کا ساتھ دینے کے لیے طریقہ تعلیم میں بھی انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انسانی وسائل پر سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی ضامن ہے، تعلیم وہ واحد ذریعہ ہے جو انسان کا مستقبل حال سے بہتر بنا سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ معیشت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں بدلتی ہوئی اقدار کا ساتھ دینے کے لیے طریقہ تعلیم میں بھی انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں اور تعلیم کو تحقیق کے ساتھ مربوط کر کے نوجوانوں کے لیے علم کے دروازے کھولے جائیں۔ صدر مملکت نے یہ بات ایئر یونیورسٹی میں ”قومی معیشت کی ترقی میں تعلیم کا کردار“کے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں ایئرمارشل فاروق حنیف ، وائس چانسلرایئر یونیورسٹی، ایئر وائس مارشل ریٹائرڈفائز امیر اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعد اد نے شرکت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ علم کے فروغ کے لیے مکالمے کی آزادانہ فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آزاد مکالمے کے ذریعے ہی قوموں پر ترقی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی وسائل کی کمی کی وجہ سے خواہش کے باوجود تعلیم پر زیادہ وسائل خرچ نہیں ہو پا رہے تاہم حکومت تعلیمی شعبے پر تمام دستیاب وسائل خرچ کررہی ہے تاکہ ملک میں افرادی قوت کی تیاری پر سرمایہ کاری کرکے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جاسکے۔

Leave a Reply