وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز پر زیر کفالت ہونے کا جھوٹا الزام بھی آج ختم ہوگیا ہے، مریم نواز مالی معاملات میں خود مختار ہیں اور باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں‘عمران خان کے پیدا کیے گئے دوسرے ابہام بھی جلد ہی ختم ہوجائیں گے، عمران خان پہلے کی طرح اب بھی الزام …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز پر زیر کفالت ہونے کا جھوٹا الزام بھی آج ختم ہوگیا ہے، مریم نواز مالی معاملات میں خود مختار ہیں اور باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں‘عمران خان کے پیدا کیے گئے دوسرے ابہام بھی جلد ہی ختم ہوجائیں گے، عمران خان پہلے کی طرح اب بھی الزام لگانے کے بعد بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں، الزامات ثابت کر نے کے لئے ثبوت لازمی ہوتے ہیں ‘جن کا مقصد کیس لڑنا ہوتا ہے وہ عدالت میں ثبوت بھی پیش کر تے ہیں ۔وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک خود مختار خاتون ہیں ۔ اپنا انکم ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ویلتھ ٹیکس کے ساتھ تمام دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے اخراجات اور انکے ٹیکس ریٹرن میں عمران خان شکوک و شبہات ڈال کر جھوٹی سیاست کرتے ہیں ۔ آج عدالت میں اس کی مکمل وضاحت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ذاتی انکم ہے اور ان کے تمام اخراجات ان کی انکم کے مطابق ہیں اور اس وضاحت سے زیر کفالت کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس وضاحت کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام اس کیس سے بھی نکل جاتا ہے ۔ عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم پر لگائے جانے والے دیگر جھوٹے الزامات بھی ہمارے تیسرے وکیل کی جانب سے دلائل دینے کے بعد ختم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اب عمران خان سپریم کورٹ سے بھی بھاگ جائیں گے کیونکہ جن کا مقصد عدالت کے اندر کیس لڑنا ہوتا ہے وہ ثبوت پیش کرتے ہیں۔ عدالت کے باہر آکر جھوٹی سیاست نہیں کرتے ۔

Leave a Reply