وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی تربیتی ورکشاپ کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف بارے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف 2018 کی کلیدی ترجیحات میں تعلیم ‘صحت ‘موسمیاتی تبدیلی ‘ ایچ آئی وی ایڈز ‘ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ‘ اربن پلاننگ ‘حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام شامل ہے ‘ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ اپنے ممبران کا ایک سکورنگ کارڈ بھی ڈیزائن کر رہا ہے جس …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف 2018 کی کلیدی ترجیحات میں تعلیم ‘صحت ‘موسمیاتی تبدیلی ‘ ایچ آئی وی ایڈز ‘ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ‘ اربن پلاننگ ‘حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام شامل ہے ‘ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ اپنے ممبران کا ایک سکورنگ کارڈ بھی ڈیزائن کر رہا ہے جس میں ان کے حلقے میں ہر شعبے کی تمام تفصیلات ‘خامیوں ‘فنڈز اور منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلات شامل ہوںگی‘پاکستان پہلا ملک ہے جس میں ای ڈی جیز کاسیکرٹریٹ کام کر رہا ہے جسکا مقصد پارلیمنٹ یاحکومت کے اقدامات کو بہتر انداز میں درست اعداد و شمار کے ساتھ تحقیق کر کے ثمرات کا جائزہ لیکر پیشرفت سے عوام کو آگاہ کرناہے ۔وہ جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارپارلیمینٹری سروسز(پیپس) میںگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر بریفنگ دے رہی تھیں۔

Leave a Reply