چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا لاہور بیورو کے معائینے کے دوران افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی”کرپشن سے متعلق تاثر کے اشاریوں“ (سی پی آئی)کے بارے رپورٹ 2016ء میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔پاکستان نے نیب کی کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کررہا ہے۔ نیب افسران ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی”کرپشن سے متعلق تاثر کے اشاریوں“ (سی پی آئی)کے بارے رپورٹ 2016ء میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔پاکستان نے نیب کی کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھ کررہا ہے۔ نیب افسران ملک بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمے کے لئے اپنی کوششیں دگنا کریں۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے نیب لاہور بیورو کی دو روزہ انسپیکشن کے دوران نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی”کرپشن سے متعلق تاثر کے اشاریوں“ (سی پی آئی)کے بارے رپورٹ 2016ء میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے کوششوں کے باعث جنوبی ایشیاءمیں رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی نیب کی کوششوں سے حاصل کی ہے۔

Leave a Reply