اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی بینک ثالثی عدالت کے قیام کے ذریعے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کے حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو عالمی بینک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹا لینا آئی جورجیوا سے …
وزیراعظم محمد نواز شریف سے عالمی بینک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹا لینا آئی جورجیوا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی بینک ثالثی عدالت کے قیام کے ذریعے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کے حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو عالمی بینک گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹا لینا آئی جورجیوا سے وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے۔ وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ 1960ءجس پر عالمی بینک دستخط کنندہ ہے، کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس خاص طور پر کشن گنگا اور ریتلے پن بجلی منصوبوں اور مغربی دریاﺅں پر آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے تصفیہ پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک کی سی ای او کے پہلے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 1952ءسے اپنی عالمی بینک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی سماجی، بنیادی ڈھانچہ، پانی اور توانائی کے شعبوں میں 1952ءسے اب تک 31 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا۔








