پاکستان اور ایران کا تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اسلامی مشاورتی مجلس ایران کی کمیٹی برائے خارجہ پالیسی وقومی سلامتی کے چیئرمین علاوالدین بروجردی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا، جس نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اسلامی مشاورتی مجلس ایران کی کمیٹی برائے خارجہ پالیسی وقومی سلامتی کے چیئرمین علاوالدین بروجردی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا، جس نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے علاوالدین بروجردی کاخیر مقدم کیا۔پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور انکے ہمراہ وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں فریقوں تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ایران کیساتھ تعلقات کو قد کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ایران کیساتھ مختلف شعبوں میں مفید تعاون قائم ہے۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بحث کی۔

Leave a Reply