این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سبسکرائبرز کو 2019ءتک جدید ٹیلی کام سروسز فراہم کی جائیں،وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے این ٹی سی کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سبسکرائبرز کو 2019ءتک جدید ٹیلی کام …

این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس
ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سبسکرائبرز کو 2019ءتک جدید ٹیلی کام سروسز فراہم کی جائیں،وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے این ٹی سی کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سبسکرائبرز کو 2019ءتک جدید ٹیلی کام سروسز فراہم کی جائیں۔ وہ جمعرات کو یہاں این ٹی سی مینجمنٹ بورڈ کے 91 ویں اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر، سپیشل سیکرٹری (فنانس) ڈاکٹر شجاعت علی، ممبر ٹیلی کام، ممبر ایچ آر ڈی اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی وقار رشید خان بھی نے اجلاس میں شرکت کی۔ این ٹی سی بورڈ نے ہری پور اور پاکپتن کے اضلاع میں آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں اور راولپنڈی، اوکاڑہ اور سرگودہا گیریژن کے کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں این ٹی سی نیٹ ورک کو توسیع دینے کی بھی منظوری اجلاس میں بورڈ نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران این ٹی سی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply