اسلام آباد ۔27 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے عمران خان کی خواہش کے مطابق آئیں تو سچ ،ورنہ جھوٹ سمجھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سامنے نہ آتا تو سچ سامنے نہ آتا۔طارق فضل نے عمران خان سے سوال کیا کہ …
عدالتی فیصلے عمران خان کی خواہش کے مطابق آئیں تو سچ ،ورنہ جھوٹ سمجھتے ہیں،طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے عمران خان کی خواہش کے مطابق آئیں تو سچ ،ورنہ جھوٹ سمجھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سامنے نہ آتا تو سچ سامنے نہ آتا۔طارق فضل نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ سچ کی اصل تعریف بتائیں، آپ تو جو جھوٹے الزامات کا کیس عدالت میں لائے تھے اس کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے ، مایوس ہو کر وکیل تبدیل کرنا شروع کر دئیے جس کے بعد کیس کا رخ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ کی تقریر کی جانب موڑ دیا اور یہ بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی ۔ دوسری جانب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین نسلوں کو حساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔








