روسی اور امریکی صدور کے درمیان ( آج ) ٹیلیفون پر گفتگو کا امکان

ماسکو ۔ 27 جنوری (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج (ہفتہ کو) ٹیلیفون پر گفتگو ہو سکتی ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پسکوف کے حوالہ سے بتایا کہ ہفتہ کو ٹیلیفوں پر بات چیت ہو جانے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کے بعد یہ …

ماسکو ۔ 27 جنوری (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین آج (ہفتہ کو) ٹیلیفون پر گفتگو ہو سکتی ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پسکوف کے حوالہ سے بتایا کہ ہفتہ کو ٹیلیفوں پر بات چیت ہو جانے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بن جانے کے بعد یہ پہلی ٹیلیفونک گفتگو ہو گی جبکہ قبل ازیں ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین نومبر میں اس وقت گفتگو ہوئی تھی جب وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا تھا جو یوکرینی بحران کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply