مظفرآباد۔لندن ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے یہ بات ثابت کر رہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ،کشمیری نریندر مودی کی گیدڑبھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،پاک بھارت جنگ اگر ہوئی تو پھر وہ بھارت پاکستان تک محدود نہیں رہے گی ،بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
مظفرآباد۔لندن ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے رویے سے یہ بات ثابت کر رہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ،کشمیری نریندر مودی کی گیدڑبھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،پاک بھارت جنگ اگر ہوئی تو پھر وہ بھارت پاکستان تک محدود نہیں رہے گی ،بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر پر ہوش کے ناخن لے کشمیر شام ،عراق یا کوئی اور ملک نہیں نہ ہی اسے ایسا بنانا چاہتے ہیں ہم کسی کے دشمن نہیں سب کے لئے امن چاہتے ہیں خطے کے امن کو تہہ تیغ نہیں کرنا چاہتے اپناپیدائشی حق مانگتے ہیں پاکستان دنیا بھر میں ہمارا وکیل اور محسن ہے اگر اس کی حمایت بھی نہ ہو تو پھر ہم کہاں بات کریں اور ہماری سپورٹ کون کرے گا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے ۔جو کچھ وہاں ہو رہا ہے اور انسانی حقوق کی جس انداز سے خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہ تصور سے بھی بالا تر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آزادی کی تحریکوں کے نمائندگان ،تارکین وطن کشمیریوں کی بڑی تعداد موجود تھی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد میں قربانیوں کی تمام شرائط پوری کی ہیں








