اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں بلاامتیاز معیاری اور ارزاں نرخوں پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت خاص طور پر ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جہاں پر سہولت پہلے سے دستیاب نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہائیر …
حکومت ملک بھر بلاامتیاز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ڈیجیٹل پاکستان کیلئے حکومت نے تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا،وزیر مملکت انوشہ رحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں بلاامتیاز معیاری اور ارزاں نرخوں پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت خاص طور پر ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جہاں پر سہولت پہلے سے دستیاب نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ملک کی پہلی انٹرنیٹ ایکسچینج کا افتتاح کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ملک میں ہم ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں ترقی کے بغیر حقیقی تعمیر و ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا یہ کام نہیں کر سکتی، نجی شعبہ اور حکومت کو مل کر اس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان طبقہ انٹرنیٹ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے عالمگیر مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے۔








