وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس، پی آئی اے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا جائزہ

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کیلئے آمدنی میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور ترقی پر مشتمل لائحہ عمل کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کیلئے آمدنی میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور ترقی پر مشتمل لائحہ عمل کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پی آئی اے میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا تاکہ اسے ایک منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاع اسماعیل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply