اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان برفانی چیتوں بارے بشکک اعلیٰ سطحی کانفرنس سے پہلے جولائی میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے نیپال میں برفانی چیتوں کے بارے میں گلوبل پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے بشکک سربراہی اجلاس سے پہلے منعقد ہونے والے اجلاس کی میزبانی کی دعوت دی۔ کرغز …
پاکستان برفانی چیتوں بارے بشکک اعلیٰ سطحی کانفرنس سے پہلے جولائی میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا،وفاقی وزیر زاہد حامد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان برفانی چیتوں بارے بشکک اعلیٰ سطحی کانفرنس سے پہلے جولائی میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے نیپال میں برفانی چیتوں کے بارے میں گلوبل پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے بشکک سربراہی اجلاس سے پہلے منعقد ہونے والے اجلاس کی میزبانی کی دعوت دی۔ کرغز جمہوریہ کے صدر الماز بیک اتم بائیف نے 7 اور 8 ستمبر 2017ءکو برفانی چیتوں کی عالمی اعلیٰ سطحی کانفرنس اور گرین سرمایہ کاری فورم کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس کا مقصد جی ایس ایل ای پی پروگرام کو (2013ء- 2020ئ) کے وسط میں ہونے والی پیشرفت کو تقویت دینا اور برفانی چیتوں اور ان کی آماجگاہوں کو لاحق خطرات سے نمٹن اہے۔








