سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن جیت کر ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ اپنی حکمرانی قائم کر دی،

پیرس ۔ 28 جنوری (اے پی پی) امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ گرینڈسلام چیمپئن سرینا ولیمز نے ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سرینا نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، آسٹریلین اوپن کی رنر اپ وینس ولیمز 6 درجے ترقی پا کر 11ویں …

پیرس ۔ 28 جنوری (اے پی پی) امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ گرینڈسلام چیمپئن سرینا ولیمز نے ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سرینا نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، آسٹریلین اوپن کی رنر اپ وینس ولیمز 6 درجے ترقی پا کر 11ویں نمبر پر آ گئیں جبکہ امریکہ ہی کی وانڈی ویگھے 15 درجے چھلانگ لگا کر پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔ ہفتہ کو ڈبلیو ٹی اے نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز فائنل ختم ہونے کے فوراً بعد تازہ ترین سنگلز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت سرینا ولیمز نے ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، جرمنی کی اینجلیق کربر تنزلی پا کر دوسرے نمبر پر چلی گئیں

مزید خبریں

Leave a Reply