چینی ذرائع ابلاغ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے نئے قمری سال کے موقع پر بیان کی نمایاں کوریج

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) چینی ذرائع ابلاغ نے نئے قمری سال کے موقع پر پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان کو نمایاں کوریج دی ہے۔گلوبل ٹائمز آئن لائن بیجنگ اور سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار مضبوط دوستانہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔چینی میڈیا …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) چینی ذرائع ابلاغ نے نئے قمری سال کے موقع پر پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان کو نمایاں کوریج دی ہے۔گلوبل ٹائمز آئن لائن بیجنگ اور سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار مضبوط دوستانہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔چینی میڈیا نے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانہ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ نئے قمری سال کی آمد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے چین کی عوام اور حکومت کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی کوریڈور کے تحت دو طرفہ شراکت داری پاک چین دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply