ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دے گی، رانا افضل

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن رانا افضل نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دے گی، پانامہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہو گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری کابینہ ڈویژن رانا افضل نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دے گی، پانامہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہو گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی جبکہ عوام کو وسیع مقدار میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دے گی، اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے اور ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے جو ملک کی ترقی اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، انہیں ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کیس عدالت میں ہے، وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں مگر عمران خان وزیراعظم پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں جو درست نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply