وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھجوائی گئی گیس کنکشن کی سکیموں کی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے، اس کے لئے فنڈز متعلقہ رکن کو اپنے ترقیاتی فنڈز میں سے دینے پڑتے ہیں، خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہیں کی …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھجوائی گئی گیس کنکشن کی سکیموں کی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے، اس کے لئے فنڈز متعلقہ رکن کو اپنے ترقیاتی فنڈز میں سے دینے پڑتے ہیں، خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہیں کی جاتی، ایل این جی کو کوئی بھی صوبہ استعمال کر سکتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نوید قمر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں گیس کی طلب اور رسد میں واضح فرق ہے، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ملکی سطح پر پیدا ہونے والی گیس پر ہے، یہ درآمد شدہ گیس پر نہیں ہے، ایل این جی کوئی بھی صوبہ استعمال کر سکتا ہے۔ سی این جی کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply