نوازشریف جمہوری منتخب اور عوام کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں،اپریل میں اوور سیز پاکستانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،جاوید ملک

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوری طور پر منتخب اور عوام کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔ اپریل میں اوور سیز پاکستانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز بحرین اور خلیجی ممالک میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ جاوید ملک نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوری طور پر منتخب اور عوام کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔ اپریل میں اوور سیز پاکستانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز بحرین اور خلیجی ممالک میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ جاوید ملک نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پرامن اور مستحکم پاکستان کی تعمیر ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان اوور سیز پاکستانیوں کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اپریل میں اوور سیز پاکستانی کانفرنس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی شرکت کریں گے۔ اوور سیز پاکستانیز ملک کی اقتصادی اور معاشی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply